naveed pitras from PK
June 13 at 8:16 pm
زبور 25: ” اَے خُداوند! مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہوں۔ اَے میرے خُدا! میں نے تجھ پر تُوکل کیا۔ مجھے شرمندہ نہ ہونے دے۔ میرے دُشمن مجھ پر شادیانہ نہ بجائیں۔ بلکہ جو تیرے منتظر ہیں اُن میں سے کوئی شرمندہ نہ ہوگا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وہی شرمندہ ہونگے۔ اَے خُداوند! اپنی راہیں مجھے دِکھا اپنے راستے مجھے بتا دے۔ مجھے اپنی سچائی پر چلا اور تعلیم دے۔ کیونکہ تُو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔
مَیں دِن بھر تیرا ہی منتظر رہتا ہوں۔ اَے خُداوند اپنی رحمتوں اور شفقتوں کو یاد فرما کیونکہ وہ ازل سے ہیں۔ میری جوانی کی خطاؤں اور میرے گناہوں کو یاد نہ کر۔ اَے خُداوند! اپنی نیکی کی خاطر اپنی شفقت کے مُطابق مجھے یاد فرما۔ خُداوند نیک اور راست ہے۔ اِس لئے وہ گنہگاروں کو راہ حق کی تعلیم دیگا۔ وہ حلیموں کو اپنی راہ بتائیگا۔ جو خُداوند کے عہد اور اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیں۔ اُن کے لئے اُس کی سب راہیں شفقت اور سچائی ہیں۔ اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطر میری بدکاری مُعاف کردے کیونکہ وہ بڑی ہے۔
وہ کون ہے جو خُداوند سے ڈرتا ہے؟ خُداوند اُس کو اُسی راہ کی تعلیم دیگا جو اُسے پسند ہے۔ اُس کی جان راحت میں
Responses
No responses yet.